ترکی کی فوج کی شام میں انتہاپسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 38 انتہاپسند مارے گئے۔ فوج کی طرف سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ
24گھنٹے میں ترکی کے جنگی
طیاروں نے شام میں آئی ایس کے 28ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 38
انتہاپسند مارے گئے۔ اس حملے میں آئی ایس کے ٹھکانوں کے ساتھ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔